بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تعویذ اور وظیفہ


سوال

میری والدہ کے مسئلے کے بارے میں پوچھنا ہے، وہ آئے دن بیمار رہتی ہیں، پہلے پتھری کا مسئلہ تھا، چار پانچ سال تک اس کی تکلیف میں رہیں، آپریشن کروایا، پیٹ کا کچھ دن ٹھیک رہیں، پھر بیمار رہنے لگیں، بہت تکلیف میں ہیں، پوری پوری رات سو نہیں پاتیں، کمر میں درد، پیٹ میں درد، پاؤں میں درد، نماز پڑھنے کا بھی دل نہیں کرتا ان کا، بہت کوشش کرتی ہیں نماز پڑھنے کی، پر پڑھتے پڑھتے سر درد، بے چینی ہونے لگتی ہے،  برائے مہربانی کوئی تعویذ، کوئی وظیفہ کچھ بتائیں، بہت پریشانی ہے۔ مریض کا نام صغریٰ والدہ کا نام زینب

جواب

جامعہ سے صرف شرعی مسائل کا جواب دیا جاتا ہے، عملیات، تعویذات اور  استخارہ ، وغیرہ  سے متعلق یہاں جواب نہیں دیا جاتا۔

سب سے پہلے تو آپ اور آپ کے اہلِ خانہ اللہ تعالیٰ کی قادرِ مطلق ذات پر یقینِ کامل رکھیں کہ دنیا میں اس کے حکم کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا۔ نیز گھر میں شرعی ماحول قائم کریں، نمازوں کا اہتمام کریں، نماز کا دل کرے یا نہیں، بہر صورت نماز ادا کریں، تلاوتِ کلام پاک اور صبح وشام کے مسنون اذکار کا اہتمام کریں، (جو کسی بھی اسلامی کتب خانے سے مستند کتابوں میں مل جائیں گے)، منزل پڑھا کریں، اور کسی مستند معالج کو دکھا کرعلاج کریں۔ اللہ تعالیٰ اپنا کرم فرمائیں گے۔


فتوی نمبر : 143909201306

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں