بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تعلیق طلاق سے بچنے کی صورت


سوال

میں نے اپنی بیوی کوتین طلاق کی دھمکی دی کہ اگرتم یاتمہاری ماں اس مرتبہ کوئی تعویذہمارے گھرلے کرآئے گی اگراس تعویذکامجھے پتہ چلے یانہیں میری طرف سے تم تین طلاق کے ساتھ آزادہوگی۔اگرشرط پوری ہوگئی توطلاق واقع ہوجائے گی،اس صورت میں مجھے کیاکرناچاہیے شرط پوری نہیں ہوئی۔

جواب

مذکورہ صورت میں اگرشرط پائی جائے گی توآپ کی بیوی پرتین طلاق مغلظہ واقع ہوجائیں گی اوروہ آپ پرحرام ہوجائے گی،البتہ تین طلاق سے بچنے کے لیے یہ تدبیراختیارکی جاسکتی ہے کہ آپ اپنی بیوی کوایک طلاق بائن دیکرفارغ کردیں جب عدت ختم ہوجائے تو بیوی تعویذ لے آئے،اس طرح مذکورہ عمل (یعنی گھرمیں تعویذلانے)سے کوئی واقع نہیں ہو گی اس لیے کہ اس وقت عورت آپ کے نکاح میں نہیں ہوگی اورشرط بھی پوری ہوجائے گی،ا ب دونوں کی رضامندی سے دوبارہ نکاح کرلیاجائے، اس کے بعداگرکوئی تعویذ وغیرہ لایاتواس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143701200025

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں