بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تصویروالے کپڑے میں نمازکاحکم


سوال

جس قمیص یاشرٹ پرگھوڑے یامگرمچھ کی تصویربنی ہوئی ہواس میں نماز اداہوجاتی ہے یانہیں؟

جواب

قمیص یاشرٹ یااس کے علاوہ کوئی بھی کپڑاجس پرجاندارکی تصویربنی ہوئی ہو ایسے کپڑے میں نمازپڑھنامکروہ تحریمی ہے۔

لہذاجس کپڑے پرجاندارکی تصویربنی ہوئی ہو،اوروہ تصویرظاہرہوتی ہو،اس میں نمازادانہ کی جائے،یااس تصویرکومٹادیاجائے ، یاڈیزائن بناہوتوکھرچ لیاجائےتوپھرنمازدرست ہے۔البتہ اگرتصویراتنی چھوٹی ہے کہ غورسے دیکھے بغیرنظرنہیں آتی تواس کی موجودگی میں نماز درست ہے،مکروہ نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 143701200032

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں