بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تربوز کی خرید و فروخت کے وقت کاٹ کر بیچنے میں زیادہ قیمت مقرر کرنا اور بغیر کاٹے بیچنے پر کم قیمت مقرر کرنا


سوال

ہمارے علاقے میں تربوزے کی خرید وفروخت ہوتی ہے تو اس میں ٹکی لگاتے ہیں کے پکا ہے یا کچا ( یعنی چھری سے کاٹ کر دیکھتے ہیں) تو کیا ٹکی لگا درست ہے یا نہیں? جب کچا ہوتا ہے تو وہ دوکان دار کا ہوتا ہے جب پکا ہوتا ہے  تو خریدار کا ہوتا ہے اور ٹکی لگانے میں قیمت کچھ زیادہ ہوتی ہے اور نہ لگانے میں کچھ کم ہوتا ہے, اگر مطلق ہو پھر کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر باہمی رضامندی سے قیمت متعینہ طے ہوجائے کہ چھری سے کاٹ کر چیک کرکے لینے پر  60 روپے کلو مثلاً اور بغیر کاٹے خریدنے پر 50 روپے کلو تو اس کی اجازت ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200521

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں