بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح کی نماز میں دوسرے کمرے میں عورتوں کی اقتدا کا حکم


سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:

دو کمرے ہیں، دونوں کے دروازے الگ الگ ہیں، دونوں کے درمیان نہ کھڑکی ہے اور نہ دروازہ , ایک میں مرد کھڑے ہیں اور دوسرے میں عورتیں، تو کیا ان عورتوں کی اقتدا تراویح میں درست ہے؟

جواب

اگر ان دونوں کمروں میں فاصلہ نہیں ہے،  متصل ہیں نیز امام کی آواز دوسرے کمرے میں خواتین تک پہنچ جاتی ہے یا امام کے ایک رکن سے دوسرے رکن کی طرف منتقل ہونے کا علم ہوجاتاہے  تو ایسی صورت میں اقتدا درست ہے، اور اگر دونوں کمروں کے درمیان دو صف کے بقدر فاصلہ ہے یا امام کی آواز دوسرے کمرے تک نہیں پہنچ پاتی اور نہ ہی امام کے حال کا علم ہوتاہے تو ایسی صورت میں اقتدا درست نہ ہو گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200006

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں