بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح کی رکعات


سوال

تراویح کی کتنی رکعت سنت ہیں؟ آٹھ یا بیس؟براہ کرم حدیث کا حوالہ بھی دیں۔

جواب

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان المبارک میں بیس رکعت{تراویح}اور وتر پڑھا کرتے تھے۔{مصنف ابن ابی شیبہ:۵/ ۲۲۵،حدیث نمبر:۷۷۷۴،ط:ادارۃ القرآن کراچی}

نیز اگر امت کسی حدیث کو قبول کرلے اور اس پر سب عمل کریں  تو وہ متواتر کے معنی میں ہوجاتی ہے، اور امت کا کسی حدیث کو قبول کرنا اسی صحت اور حجت ہونے کی قوی ترین دلیل ہے، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی مذکورہ حدیث اگرچہ خبر واحد ہے، لیکن صحابہ کرام،تابعین،تبع تابعین،ائمہ مجتہدین اور تمام امت نے اسے قبول کیا ہے اور اب تک اسی پر عمل کرتے ہوئے بیس رکعت تراویح ادا کرتے آرہے ہیں،لہذا بیس رکعت تراویح ہی سنت مؤکدہ ہے، تراویح کی آٹھ رکعت کہنا اور اس پرعمل کرنا اجماعِ امت کے خلاف ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200078

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں