بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح پڑھانے کی وجہ سے روزہ نہ رکھنے والے کی امامت کاحکم


سوال

  بعض حفاظ ایسے ہیں کہ جو رمضان میں روزے نہیں رکھتے اور بہانہ یہ بناتے ہیں کہ دن میں روزہ رکھ کر رات کو تراویح پڑھانا مشکل ہوتا ہے، ایسے حفاظ کا تراویح کی امامت کرنا یا ان کو امامت کے لیے منتخب کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

ایسے لوگ جو قصداً رمضان المبارک کا روزہ چھوڑ دیتے ہیں وہ شرعاً فاسق ہیں، ان کی امامت میں نماز ادا کرنا مکروہ تحریمی ہے، اگر یہ لوگ روزہ رکھ کر تراویح نہیں پڑھاسکتے تو تراویح نہ پڑھائیں، لیکن روزہ رکھیں، کیوں کہ روزہ فرض ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200518

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں