بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تحریک شاہ ولی اللہی کے افکار و نظریات کے حامل کی اقتداء کرنا


سوال

میں نے آپ حضرات سے شاہ ولی اللہ نامی تنظیم کے افکار کے حامل افرادکےپیچھےنماز پڑھنےکے مسئلے کے بارے میں پوچھا تھا جس پر آپ حضرات کا جواب نفی میں ملا تھا۔ اور اسی مسئلے کا جواب دار الافتاء ڈیرہ اسماعیل خان سے اثبات میں ملا ۔اور اس جواب میں یہ لکھاگیا ہے  :''اس جماعت کے عقیدے کے بارے میں بحث کرنادرست نہیں، ورنہ نیوٹاؤن والے داخلہ فارم میں ایسی کوئی شق کیوں نہیں بڑھاتے جس میں اہلِ فکرکاداخلہ ممنوع ہو، اہلِ فکرکے درجنوں طلبہ ابھی بھی نیوٹاؤن میں زیرتعلیم ہیں ''۔

براہِ کرم میری الجھن دور فرمائیں!

جواب

ہمارے دارالافتاء کا مؤقف   تحریک شاہ ولی اللہی کے افکار ونظریات کے حامل افراد کے بارے میں وہی ہے جوآپ کو آپ کے سابقہ سوال کے جواب میں دیاجاچکاہے،اور ہماری ویب سائٹ پر بھی شائع ہوچکا ہے۔نیزمذکورہ تحریک کے افکار ونظریات سے متعلق  مفصل فتویٰ ہمارے ادارے سے شائع شدہ "فتاویٰ بینات " جلد اول صفحہ450 تا 466 ،ط:مکتبہ بینات بنوری ٹاؤن کراچی''میں بھی موجود ہے۔

جامعہ میں داخلہ کے مستحق وہی افراد ہوتے ہیں جو جمہور امت کے عقائد ونظریات اور اسلاف کی راہ پرقائم ہوں ۔اور جو افراد جمہور امت کے افکار سے ہٹ کر جداگانہ نظریات کے حامل ہوں اور اکابر اسلاف سے جداگانہ روش رکھتے ہوں وہ اگر اپنے افکار پوشیدہ رکھ کر داخلہ حاصل کرکے تعلیم حاصل کررہے ہوں تو یہ ہرگز ان کی تائید یاحمایت نہیں ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200641

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں