بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تجدید نکاح کے اسباب


سوال

تجدید نکاح کی وجوہات کیا ہیں؟

جواب

تجدیدِ نکاح کا مطلب ہے از سر نو نکاح کرنا، یا نکاح کو نیا کرنا، اس کی چند صورتیں درج ذیل ہیں:

1)  کوئی شخص اپنی بیوی کو  ایک یا دو طلاقیں رجعی دے دے، اور اس کی عدت گزرجائے۔ 

2)  شوہر ،اپنی بیوی کو  ایک یا دو طلاق بائن دے دے۔

3)  عورت شوہر سے اس کی رضامندی سے خلع لے لے۔ 

4)   قاضی شرعی  کسی شرعی بنیاد پر میاں بیوی کا نکاح فسخ کردے،  اور بعد میں وہ وجہ ختم ہوگئی اور اب دوبارہ نکاح کی گنجائش ہو۔

5)شوہر یا بیوی (معاذ اللہ ) مرتد ہوگئے اور پھر دوبارہ اسلام قبول کرلیا۔ 

ان صورتوں میں اگر میاں بیوی دوبارہ باہمی رضامندی سے نکاح کرنا چاہتے ہیں، تو انہیں گواہوں کی موجودگی میں نئے مہر کے ساتھ دوبارہ عقد کرنا پڑے گا۔

اور  ایک صورت احتیاطاً  تجدید نکاح کی ہے، فقہاء نے لکھا ہے کہ  ناواقف لوگوں کو چاہیے کہ وہ مہینہ میں ایک یا دو مرتبہ نکاح کی تجدید کرلیا کریں  کہ غلطی  میں ان سے کوئی کفریہ کلمہ سرزد نہ ہوگیا ہو۔ صرف احتیاط کی بنا پر  نکاح کی تجدید کی گئی ہو تو نیا مہر متعین کرنا ضروری نہیں ہے، اور  اس نفسِ نکاح سے( جب کہ مہر میں اضافہ مقصود نہ ہو ) مہر بھی لازم نہیں  ہوگا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 113):
"[تنبيه] في القنية: جدد للحلال نكاحاً بمهر يلزم إن جدده لأجل الزيادة لا احتياطاً اهـ أي لو جدده لأجل الاحتياط لاتلزمه الزيادة بلا نزاع، كما في البزازية".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 42):
" والاحتياط أن يجدد الجاهل إيمانه كل يوم ويجدد نكاح امرأته عند شاهدين في كل شهر مرةً أو مرتين؛ إذ الخطأ وإن لم يصدر من الرجل فهو من النساء كثير". 
فقط واللہ اعلم
 


فتوی نمبر : 144003200475

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں