بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تبلیغی جماعت میں جاکر کب قصر کرے اور کب اتمام؟


سوال

 تبلیغ میں وقت لگاتے ہیں تو اکثر یہ مسئلہ  پیش آتا ہے کہ ہم مسافر ہیں یا غیر مسافر? سوال یہ ہے کہ اگر کسی علاقے میں ہماری پندرہ دن سے زائد تشکیل ہو اور وہاں پہ ہم نےچھ یا سات مساجد میں کام کرنا ہوتا ہے تو یہاں پہ ہم نے کون سی شرائط دیکھنی ہوں گی کہ ہم مسافر ہیں یا غیر مسافر ؟

جواب

تبلیغی جماعت کا  اگر اپنے شہر یا قصبے سے باہر سوا ستتر کلو میٹر یا ا س سے زیادہ سفر کا اراد ہ ہو تو بیرونِ  شہر تشکیل کی صورت میں قصر یا اتمام کے لاگو ہونے کے لیے بنیادی ضابطہ یہ ہے کہ اگر کسی شہر  یا ایک ہی بڑی بستی میں پندرہ دن یا اس سے زائد تشکیل ہو تو جماعت والے مقیم شمار ہوں گے اور مکمل نماز ادا کریں گے۔اگر تشکیل شہر میں نہیں ہے،  بلکہ مختلف دیہاتوں ،بستیوں یا قصبوں میں ہے، اور ہر دیہات یا قصبے میں پندرہ دن سے کم قیام ہے تو جماعت والے مسافر ہوں گے اور اپنی نماز پڑھنے کی صورت میں قصر نماز ادا کریں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200133

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں