"تبرع " کس کو کہتے ہیں؟
بغیر کسی معاوضے کے کسی کو کوئی چیز دے دینا " تبرع" کہلاتاہے،اس طور پر کہ دینے والے پر اس شے کا دینا(عطیہ کرنا)لازم بھی نہ ہو۔(التعریفات1/319)
بالفاظِ دیگر جو چیز لازم نہ ہو بطورِ احسان وہ کسی کو دینا، خواہ وہ مال کی صورت میں ہو یا عمل اور منافع کی صورت میں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200725
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن