بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تارہخی نام کی حقیقت


سوال

 

وانیہ نام کے معنی عبرانی زبان میں ہیں: اللہ کاتحفہ، اس کے عربی معنی بتادیں.

نام رکھنے کے لئے نام کے حروف نکلوانا صحیح ہے یا نہیں؟

اگر حروف نکلوانا درست ہے تو کیا اس سلسلے میں آپ کی راہنمائی مل سکتی یا نہیں؟

جواب

عربی زبان میں لفظ وانیہ، و ن ی مادے سے اسم فاعل کے وزن پر ہے، اور  مختلف معنے ملتے ہیں، مثلا: کمزور بدن والی،  کسی چیز کو ترک کرنے والی، وغیرہ.

ناموں کے حروف نکلوانے کا طریقہ رایج چلا آرہا ہے، جس کا پس منظر یہ ہے کہ پہلے تاریخ پیدائش وغیرہ کو یاد رکھنے کےلیے پیدائش کے دن کے اعداد  جمع کرکے علم ابجد کے حساب سے ان اعداد کے برابر مناسب حروف کا نام رکھ لیا جاتا تھا   اسے تاریخی نام کہا جاتا تھا ، اورکبھی یہی مستقل نام بھی  ہوتا تھا ،  یا الگ نام بھیرکھ لیتے تھے ، بہرکیف اس طرح نام  رکھنے میں شرعا کوئی قباحت نہیں، البتہ شخصی نام  رکھنے  کے لئے بہتر یہی ہے کہ انبیا ئے کرام، صحابہ اور بزرگوں کے نام رکھے  جائیں.

تاریخی اعتبار سے نام رکھنا  علم ابجد سے متعلق ایک فن ہے ، جس کے ماہرین اب خال خال ہی ملتے ہیں، ہمارے ہاں اس کا کوئی نظم نہیں، کسی ماہر فن سے ہی رجوع کیا جائے.


فتوی نمبر : 143611200028

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں