بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بے وضو ہونے کی حالت میں قرآن کی تلاوت کرنا


سوال

کیابے وضوہونے کی حالت میں قرآن کریم کی تلاوت مصحف کوہاتھ لگائے بغیرکرسکتے ہیں؟کیابے وضوہونے کی حالت میں تفسیر،حدیث اورفقہ کی  کتابیں پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

بے وضوہونے کی حالت میں قرآن کریم کی زبانی تلاوت جائزہے ،البتہ بغیروضوکے قرآن کریم کوچھونا،ہاتھ لگاناجائزنہیں ہے۔

کتب تفسیروفقہ کوبغیروضوہاتھ لگانادرست ہے،لیکن جہاں قرآنی آیات لکھی ہوں ان کوہاتھ نہ لگایاجائے ،بہتر یہ ہے کہ ان کتب کوبھی باوضوہاتھ لگایاجائے کیونکہ یہ کتب قرآنی آیات سے خالی نہیں ہوتیں۔


فتوی نمبر : 143704200033

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں