بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم سے ٹیکس کی مد میں فرنچایز کا کٹوتی کرنے کا شرعی حکم؟


سوال

کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام اس مسئلہ کے بارے میں:

بے نظیر کے پیسے آتے ہیں اور موبائل شاپ والے ان کو دیتے ہیں، اور ان سے 100 روپے کاٹتے ہیں، جس کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ حکومت ان کو 5200 روپے بھیجتی ہے اور موبائل شاپ والے ان 5200 روپے کو اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر کے آگے  5100 دیتے ہیں، کیوں کہ جب وہ بعد میں ان پیسوں کو نکالتے ہیں تو ان سے ٹیکس کاٹتے ہیں، اب یہ پیسے 100 روپے موبائل والے کو جائز ہے کہ نہیں؟

جواب

اگر موبائل شاپ والے کے لیے حکومت کی طرف سے معاوضہ مقرر ہے تو وہ حکومت سے اپنی خدمت کامعاوضہ وصول کرسکتاہے، مگر رقم وصول کرنے والے کارڈ ہولڈر  کی رقم میں کٹوتی کرکے اس سے کچھ وصول نہیں کرسکتا ۔ الغرض حکومت اورموبائل شاپ کے درمیان خدمت کے معاوضے کے حوالے سے جس قسم کا معاہدہ ہو اس کے مطابق عمل واجب ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143812200065

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں