بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیچنے کی نیت سے پلاٹ خریدنے کا حکم


سوال

ایک پلاٹ خریدا بیچنے کی نیت سے،  پانچ سال بعد بیچا، اس پر زکاۃ کب واجب ہوگی؟

جواب

اگر اس پلاٹ کا مالک اس کے خریدنے سے پہلے ہی صاحب نصاب ہو تو اس پلاٹ  کےمالک  پر ان پانچ سالوں کی زکاۃ ادا کرنا واجب ہے۔ اور اگر اس کے خریدنے کے بعد صاحب نصاب بنا تو اس کے خریدنے کے ایک سال بعد سے زکاۃ واجب ہے۔

'' وفي عرض تجارة قیمته نصاب من ذهب أو ورق مقوماً بأحدهما إن استویا فلو أحدهما، أروج تعین التقویم به'' ۔

(تنویرالأبصار مع الدر المختار ، کتاب الزکاة، باب زکاة المال  کراچی ۲/۲۹۸، ۲۹۹) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201743

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں