میرے ہاں بیٹا ہواہے، اس کا کیا نام ہوناچاہیے؟
حدیث شریف میں اچھے نام رکھنے کی تعلیم ہے؛ کیوں کہ قیامت کے دن انسان کو اپنے اور اپنے والد کے نام سے پکارا جائے گا۔ لہٰذا بیٹے کا نام انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اسماء میں سے کسی نام پر یا اچھے معنیٰ والا کوئی عربی نام منتخب کرلیجیے۔ ہماری ویب سائٹ کے سرور ورق پر اسلامی ناموں کے سیکشن میں حروف تہجی کی ترتیب سے لڑکوں اور لڑکیوں کے منتخب نام موجود ہیں، جنس اور حرف کا منتخب کرکے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201788
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن