کیا بیوی کے مرنے کے بعد شوہر اس کو غسل دے سکتا ہے؟
بیوی کے انتقال کے بعد شوہر بیوی کو صرف دیکھ سکتا ہے۔ ہاتھ لگانے اور غسل وکفن کی اجازت نہیں، شامی میں ہے:«ویمنع زوجها من غسلها ومسها لا من النظر إلیها علی الأصح، وهی لا تمنع من ذلک أی من تغسیل زوجها دخل بها أو لا»․(شامی، کتاب الجنائز ، ۲/۱۹۸ ، ط: سعید) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143902200026
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن