بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کے زیورات کی زکاۃ کس پر واجب ہوگی؟


سوال

میری عمر 29 سال ہےو دو سال پہلے شادی ہوئی ہے، میری بیوی کو شادی میں جو زیورات ملے اس پر زکاۃ 37000 بنتی ہے جب کہ میری تن خواہ 33000 ہے،  تن خواہ میں مہینہ مشکل سے گزرتا ہے ، میرے لیے زکاۃ دینا  بہت مشکل ہوتا ہے، جب کہ حفاظت کے لیے بیوی نے سارا زیور میکے میں رکھا ہے، جب ضرورت ہوتی ہے لا کر پہن لیتی ہے ، اور وہ اپنے زیورات فروخت کرنا بھی نہیں چاہتی،  میری راہ نمائی فرمائیں زکاۃ کی ادائیگی کیسے کروں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں بیوی کے زیورات کی زکاۃ شرعاً بیوی پر واجب ہے، اور اس کی ادائیگی بھی بیوی کے ذمہ پر ہے، شوہر کے ذمہ اس کی ادائیگی شرعاً نہیں، اگر شوہر ادا نہ کرے جیسا کہ اس پر ادا کرنا لازم نہیں ہے یااداکرنا چاہتا ہومگر اس کے پاس گنجائش نہ ہوتو بیوی پر خود زکاۃ ادا کرنا لازم ہے،خواہ نقدی زکاۃ میں دے یا زیور کا کچھ حصہ بیچ کر زکاۃ اداکرے۔بہرحال بیوی پر ادائیگی لازم ہےا ور نہ اداکرنےکی صورت میں سخت وعید ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200740

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں