شادی کے بعد حقِ مہر میں جو سونا دیا جاتا ہے وہ بیوی کی ملکیت میں ہوتا ہے، لیکن چوں کہ عورت کوئی نوکری وغیرہ نہیں کرتی؛ اس لیے اس زیور پر جو زکاۃ ہوتی ہے وہ بیوی کی طرف سے شوہر ادا کرتے ہیں، پوچھنا یہ ہے کہ اگر کسی کی بیوی کا انتقال ہو جائے تو پھر اس زیور کا کیا حکم ہے جب کہ بیوی کی طرف سے کوئی وصیت بھی نہ کی گئی ہو؟
حقِ مہر کے طور پر جو زیور بیوی کو ملے وہ بیوی کی ملکیت ہوتاہے؛ اس لیے بیوی کے انتقال کے بعد وہ زیور بیوی کا ترکہ شمار ہوگا، اور میراث کےضابطہ شرعیہ کے موافق مرحومہ کے شرعی ورثاء کے درمیان تقسیم ہوگا۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909202279
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن