بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کے اخرجات کس حد تک شوہر کے ذمہ ہیں؟


سوال

شادی ہونے کے بعد بیوی کے تمام اخراجات صرف شوہر ہی ادا کرے گا؟ اگر بیوی کے اخراجات شوہر کی آمدن سے زیادہ ہیں تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟  اور اگر بیوی اپنے اخراجات پورے کرنے پر بضد ہوتو اس صورت حال میں شوہر کو کیا کرنا چاہیے؟

جواب

شادی کے بعد بیوی کو خوراک، لباس اور رہائش  کی فراہمی شوہر کی ذمہ داری ہے۔ اگر بیوی کے اخراجات ان ہی تین مدات میں ہیں تو بیوی کا مطالبہ درست ہے، البتہ اگر ان مدات میں بیوی کے اخراجات شوہر کی آمدن سے زیادہ ہیں تو شوہر اپنی آمدن کےمطابق  ان ضروریات کو پوراکرنے کا پابند ہے اوربقیہ شوہر کے خوش حال ہونے تک اس پر دین ہوگا۔اگر بیوی کےاخراجات ان تین ضروریات کے علاوہ ہیں تو شوہر اس کی ادائیگی کا پابند نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143808200014

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں