بیوی کے پاس 6 تولے سے زائد سونا ہو اور اس کے شوہر کی مالی حالت بہتر نہ ہو بلکہ مقروض بھی ہو، اور اس کی بیوی مذکورہ سونے پر زکاۃدینے کا اصرار کرے تو کیاشوہر زکاۃ دینے کا پابند ہوگا؟
اگر بیوی کے پاس صرف چھے تولہ سوناہے تو اس پر زکاۃ واجب نہیں ہے، لیکن اگر چھ تولہ سونے کے ساتھ نقد رقم بھی ہے تو اس کی زکاۃ بیوی پر واجب ہے ۔ شوہر بیوی کی زکاۃ کی ادائیگی کا پابند نہیں ہے ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143808200013
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن