بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کی ذمہ داریاں


سوال

اسلام میں بیوی کی کیاکیاذمہ داریاں ہیں؟

جواب

میاں بیوی کے باہمی حقوق اور ذمہ داریوں  کے بارے میں آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بے شمار احادیث مروی ہیں،جن کاخلاصہ اور حاصل یہ ہے کہ بیوی کو چاہیے کہ وہ اپنے شوہر کو اپنے لیے سب سے بالاتر سمجھے،اس کی وفادار اور فرماں بردار رہے ،مباح امور میں اس کی اطاعت کو لازم سمجھے،اس کی خیر خواہی اور رضاجوئی میں کمی نہ کرے،اپنی دنیااور آخرت کی بھلائی اس کی خوشی سے وابستہ سمجھے،شوہر کی غیر موجودگی میں اس کے گھر بار اور ہر امانت کی حفاظت کرے۔اپنی ذات اور اپنے شوہر کے مال میں خیانت سے اپنے آپ کو محفوظ رکھے،اپنے گھر میں کسی ایسے شخص کو نہ آنے دے جس کا آناشوہر کو ناگوار ہو،شوہر کے والدین کا احترام واکرام کرے۔(تفصیل کے لیے   معارف الحدیث ،جلد ششم،ص:293تا305-اسوۂ رسول اکرم ص:281تا283 اور بہشتی زیور ملاحظہ فرمائیں)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200268

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں