بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کی بیٹیاں محرم ہیں یا نہیں ؟


سوال

میرا دوست ایک طلاق شدہ لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے، لیکن اس لڑکی کے  2 بچے پہلے ہی ہیں ,شادی کے بعد میرے دوست ان لڑکیوں کے محرم ہوں گے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  آپ کے دوست نکاح کے بعد جب اپنی بیوی سے ازدواجی تعلقات قائم کرلیں گے تو اس کے بعد اس بیوی کے  بیٹیاں آپ کے دوست کی محرم بن جائیں گے، ان سے اور ان کی اولاد سے ہمیشہ کے لیے نکاح حرام ہوگا۔

الفتاوى الهندية (1/ 274)
"بنات الزوجة وبنات أولادها وإن سفلن بشرط الدخول بالأم، كذا في الحاوي القدسي. سواء كانت الابنة في حجره أو لم تكن، كذا في شرح الجامع الصغير لقاضي خان. وأصحابنا ما أقاموا الخلوة مقام الوطء في حرمة البنات، هكذا في الذخيرة في نوع ما يستحق به جميع المهر".
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200329

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں