بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کو ماں بہن کہنے کا حکم


سوال

اگرکوئی غصہ سےاپنی بیوی کوکہے کہ "جاتومیرےلیےماں بہن ہے" توکون سی طلاق واقع ہوگی؟

جواب

بغیر حرف تشبیہ کے بیوی سے یہ کہنا کہ "تو میرے لیے ماں بہن ہے"،  اس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوتی اور نہ ظہار ہوتاہے۔البتہ اس طرح کے الفاظ اداکرنافعل شنیع اور مکروہ ہے۔(فتاوی رشیدیہ،کتاب الطلاق،ص:476-فتاوی دارالعلوم دیوبند،9/237،دارالاشاعت)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200561

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں