بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کا شوہر کے لیے نائٹی پہننے کا حکم


سوال

بیوی شوہر کی لیے(Nighty)  پہن سکتی ہے ؟

جواب

گھر میں شوہر کے علاوہ اور افراد بھی ہوں تو بیوی کا صرف شوہر کے لیے بھی ایسی نائٹی پہننا جس میں جسم پورا نہ ڈھکتا ہو درست نہیں ہے، اگر عجلت میں کمرے سے باہر نکلنے کا موقع پیش آجائے تو جسم ڈھکا ہوا نہیں ہوگا،  اس لیے اس سے اجتناب کیا جائے، البتہ اگر نائٹی ایسی ہو جس میں جسم مکمل ڈھک جاتا ہو  یا گھر میں شوہر کے علاوہ کوئی بھی نہ ہو اور گھر سے باہر بھی نکلنا نہ ہو تو اس کی اجازت ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200156

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں