بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کا بلاعذر شوہر کوحقوق کی ادائیگی سے روکناجائزنہیں


سوال

اگربیوی بلاوجہ  شوہرکوہمبستری نہ کرنے دے توکیاشوہربیوی سے جبری طورپرہمبستری کرسکتاہے؟

جواب

اگرعورت کوکوئی شرعی عذرلاحق نہ ہواورحقوق کی ادائیگی سے کوئی نقصان کااندیشہ بھی نہ ہو لیکن اس کے باوجودوہ شوہرکے بسترپرآنےسے انکارکرتی ہے توایسی عورت کے بارے میں حدیث شریف میں سخت وعیدآئی ہے ۔چنانچہ مشکوۃ شریف کی روایت میں ہے:''حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:اگرکوئی مرداپنی عورت کوہم بسترہونے کے لیے بلائے اوروہ عورت انکاکردے اورپھرشوہررات بھرغصہ کی حالت میں رہے توفرشتے اس عورت پرصبح تک لعنت بھیجتے رہتے ہیں''۔(مظاہرحق،3/358،ط:دارالاشاعت)

لہذا بیوی کو بلاعذر شرعی وظیفہ  زوجیت سے انکار کا حق نہیں ، شوہر اس سلسلے میں جبر سے کام لے سکتا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143702200003

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں