بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوٹی پارلر کا حکم


سوال

 بیوٹی پارلر کی کمائی کاشرعی حکم کیا ہے؟ 

جواب

اگر  بیوٹی پارلرمیں شرعی شرائط کالحاظ رکھاجاتاہومثلاً: وہاں کاماحول غیر شرعی نہ ہو،مردوں سے اختلاط نہ ہو، پارلر صرف عورتوں کی زیب وزینت کے لیے مختص ہو،کسی ناجائز امرکاارتکاب نہ ہوجیسے: عورتوں کے سر کے بالوں کا کاٹنا ،غیر شرعی بھنویں بنوانا وغیرہ۔ تو ان شرائط کے ساتھ بیوٹی پارلرکی اجازت ہوگی ۔اس مسئلہ کی مزید تفصیل کے لیے فتاوی بینات جلد چہارم ، ص:403 تا 407 ،طبع مکتبہ بینات بنوری ٹاؤن ملاحظہ فرمائیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200417

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں