بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بینک کی تنخواہ کے ذریعے کاروبار شروع کرنا


سوال

اگر کوئی شخص بینک میں نوکری کرتا ہے اور وہ یہ چاہے کہ اس نوکری کو چھوڑ کر اپنی تنخواہ کے پیسوں سے جو وہاں سے ملتے تھے، کاروبار کر لے، تو کیا وہ ایسا کر سکتا ہے؟

جواب

بینک کی نوکری چھوڑنے کے بعد صرف ضرورت کے بقدر مال رکھنے کی اجازت ہے  کیونکہ حرام سے جلد چھٹکارہ بہتر ہے اور تاخیر  کی صورت میں حرام سے نجات مشکل سے مشکل تر ہوجاتی ہے تاہم اگر کوئی شخص بینک کی آمدنی کاروبار  میں لگاہے تو آیندہ اتنی رقم صدقہ کرنا واجب ہوگا۔ 


فتوی نمبر : 143702200027

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں