بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بینک میں سوفٹ وئیر کے ڈپارٹمنٹ میں ملازمت کرنا


سوال

امریکا میں رہتا ہوں ، اور سوفٹ وئیر انجینئر ہوں، تو کیا میں امریکا کی کسی بینک  میں ان کے سوفٹ وئیر ڈپارٹمنٹ میں کام کرسکتا ہوں؟

جواب

   بینک کا مدار سودی نظام پر ہے، اور  سود کا لینا دینا، لکھنا اور اس میں گواہ بننا سب ناجائز  اور حرام ہے، خواہ یہ بینک کسی مسلم ملک کا ہو یا غیر مسلم ملک کا۔ اور بینک  ملازم سود لینے ، دینے  یا لکھنے کے کام میں مصروف ہوتے ہیں  یا کم سے کم ان کاموں میں معاون ہوتے ہیں اور یہ سب ناجائز و حرام ہیں۔

لہذا بینک  میں سوفٹ وئیر کے دیپارٹمینٹ میں بھی  ملازمت  جائز نہیں  ہے؛  کیوں یہ سودی معاملات میں تعاون کرنا ہے، جو کہ ناجائز اور حرام ہے،  اس لیے آپ  بینک کے علاوہ  کسی اور جگہ  جائز ملازمت تلاش کریں ، اور سود کی گندگی سے اپنے  آپ  کو محفوظ رکھیں ، کیوں کہ حرام  کے مقابلے میں حلال  مال  تھوڑا   ہی کیوں  نہ ہو  اس میں  سکون اور برکت   ہوتی ہے،  جب کہ حرام مال خواہ  کتنا ہی زیادہ  ہو اس  میں بے برکتی، تباہی اور بربادی ہوتی ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200929

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں