جب بینک سے بڑے نوٹ کھلے کرائے جائیں تو کن باتوں کا شرعاً خیال رکھنا ضروری ہے کہ کچھ حرام امر نہ ہو جائے؟
بینک سے نوٹ کھلے کراتے وقت دو باتوں کا خیال رکھا جائے:
1-یہ معاملہ نقد، ہاتھ در ہاتھ ہو ،ادھار نہ ہو ۔
2-ایک ہی ملک کی کرنسی کی لین دین میں مالیت میں کمی بیشی نہ ہو،جتنی رقم دی جائےاتنی ہی وصول کی جائے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008200295
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن