بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آپریش والے شخص احتلام ہوجائے تو کیا کرے؟


سوال

ایک شخص کا ناف سے گھٹنوں تک کا آپریشن ہوا  ہے، اس صورت میں اس کو احتلام ہو جائےاور وہ نماز پڑھنا چاہےتو وہ غسل کرنے کے بجاۓ وضو کر کے نمازپڑھ لے تو کیا اس صورت میں  نمازہوجاۓ گی؟

جواب

مذکورہ شخص کے لیے پاکی حاصل کرنے کا طریقہ یہ  ہے کہ  اگر پانی نقصان دہ نہیں ہے تو غسل کر لے اور زخم کی جگہ پر پٹی وغیرہ باندھ لے اور اس پر مسح کر لے (یعنی گیلا ہاتھ پھیر لے، پانی نہ بہائے)، لیکن اگر پانی کا استعمال بالکل نقصان دہ ہے تو ایسی صورت میں جنابت سے پاک ہونے کی نیت سے تیمم کر لے، وضو کرنے کی ضرورت نہیں، اس کے بعد اگر وضو کرنے کی ضرورت پیش آئے تو صرف وضو کرلے۔

احتلام کی صورت میں صرف وضو کرنا کافی نہیں ہوگا اور نہ ایسے وضو سے نماز ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200267

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں