آج کل عورتیں بیسن(sink) پر بچوں کا پاخانہ دھلواتی ہیں، تو کیا پھر اس پر وضو کر سکتے ہیں یا نہیں؟ کیا پاخانہ دھلوانے کے بعد ایک مگا پانی ڈالنے سے وہ صاف ہو جائے گا یا صابن لگا کر دھونے کے بعد اس پر پھر وضو کریں؟
بیسن پر بچوں کا پیشاب یا پاخانہ دھلوانے کے بعد اسے اس طرح دھولیا جائے کہ اس میں نجاست کا اثر باقی نہ رہے تو اس کے بعد اس پر وضو کیا جاسکتا ہے، لیکن بہتر یہی ہے اگر اس بیسن کو وضو کے لیے استعمال کیا جاتا ہو تو اس پر بچے کو پیشاب /پاخانہ نہ دھلوایا جائے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201186
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن