بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیت الخلا کی چھت کو مسجد میں شامل کرنا


سوال

نیچے باتھ روم ہو اور باتھ روم کےاوپر سیڑھیاں ہوں توبالائی منزل کا وہ حصہ جو باتھ روم کےعین اوپر ہے اس جگہ کو مسجد کا حصہ بنانا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟نیزوضو خانہ شرعاً مسجدکا حصہ ہے یا نہیں؟

جواب

1-مسجد کے بیت الخلا  کی چھت کو مسجد کی توسیع میں شامل کیا جاسکتا ہے، تاہم یہ مسجد مسجدِ شرعی نہیں کہلائےگی ۔

2- وضو خانہ مسجدِ شرعی کاحصہ نہیں ہوتا، یعنی مسجد والے آداب واحکام اس کےلیے ثابت نہیں ہوتے۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143908200224

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں