بیت الخلا میں موجود مکھی مچھر وغیرہ کے کپڑوں یا جسم پر بار بار اور کثیر تعداد میں بیٹھنے سے کپڑے یا جسم ناپاک ہوتے ہیں؟ ایسی صورت میں کیا کیا جائے؟
بیت الخلا میں موجودمکھی ،مچھر وغیرہ کے بد ن یا کپڑے پر بیٹھنے کی وجہ سے بدن یا کپڑےایسےناپاک نہیں ہوتے کہ اس میں نماز ادا نہ کی جاسکےالا یہ کہ ان کے کثرت سے بیٹھنے کی وجہ سے اتنی نجاست کپڑے یا بدن پر لگ جائے جو ہتھیلی کی گولائی سے زیادہ ہو، لیکن عام طور پر ایسا ہوتا نہیں ہے؛ اس لیے وہم کا شکار نہ ہوں ۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200226
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن