بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بہن کو زکات دینا


سوال

 بہن اگربھائی کےساتھ رہتی ہو،  یعنی بھائی کےساتھ کھاناکھاتی توکیابھائی کے لیے ایسی بہن کوزکات  دیناجائزہے؟

جواب

اگر سگی بہن مستحقِ زکات ہے تو اس کو زکات  کی رقم دی جاسکتی ہے، بلکہ اس کو زکات  کی رقم دینا زیادہ باعثِ ثواب ہوگا، زکات  کی ادائیگی کا ثواب الگ اور رشتہ داری کا لحاظ رکھنے اور صلہ رحمی کرنے کا ثواب الگ۔البتہ اگر بہن زیرِ کفالت ہو تو زکات کی رقم خرچے میں ادا نہ کرے۔ نیز کھانا پینا مشترک ہو تو زکات کی رقم مشترکہ خرچے میں نہ آئے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200929

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں