بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بہن بھائی کو زکات دے سکتی ہے


سوال

کیا بہن اپنے بھائی کو زکاۃ دےسکتی ہے ؟ جب کہ بھائی نے اپنا گھر ادھار لے کر بنایا ہے اور اس کے پاس نقد 10000 روپے موجود ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ بھائی کے پاس ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کے مساوی نقدی یا سونا چاندی  جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے مساوی ہو، نہیں ہے اور نہ ہی ضروریاتِ زندگی سے زائد سامان  اس کے پاس موجود ہے تو  اس صورت میں بہن اپنے بھائی کو زکات دے سکتی ہے اور اس میں دوہرا اجر (یعنی ادائیگی  زکات  کے ساتھ ساتھ صلہ رحمی  کااجر بھی) ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200526

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں