بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بہبود سرٹیفکیٹ کے نفع کا حکم


سوال

مجھے بہبود سرٹیفکیٹ  کے بارے میں پوچھنا ہے جو  National saving center جاری کرتا ہے، یہ صرف بوڑھے لوگوں کے لیے ہوتے ہیں، جس میں سرمایہ کاری کی  کوئی حد ہے۔ایک آدمی ریٹائر ہے اور کسی طرح  آمدنی نہیں کرسکتا، اس کے لیے کیا اس کا  نفع حلال ہے یا نہیں؟ 

جواب

 National saving center کا ادارہ عوام سے رقم جمع کرکے ان کو ان کی رقم پر منافع دیتا ہے۔بہبود سرٹیفکیٹ بھی اسی کی ایک قسم ہے۔ 

نیشنل سیونگ بہبود  سرٹیفکیٹ سے حاصل ہونے والا نفع شرعاً سود ہے، لہٰذا اس میں رقم لگانا اور اس کا نفع لینا حلال نہیں۔ ایسے شخص کو اپنی رقم کسی حلال کام میں لگا کر نفع کمانا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201967

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں