بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بکرے کی جگہ اتنا گوشت مستحقین کو دینے سے نذر پوری ہوجاتی ہے


سوال

اگر بکرے کے صدقے کی نیت کی ہو تو بکرے کی جگہ اتنا گوشت (مثلاً دس کلو) دے دے تو  وہ منت پوری ہوجائے گی یا نہیں؟ 

جواب

بکرے  کی منت ماننے کی صورت میں بھی اصل مقصود بکرے کو ذبح کرکے اس کا گوشت فقرا میں تقسیم کرنا ہوتا ہے، لہذا اگر بکرے کی جگہ اتنا گوشت مستحقین میں تقسیم کردیا جائے تو منت پوری ہوجائے گی، واضح رہے کہ منت / نذر کا گوشت خود کھانا یا مالداروں کو کھلانا جائز نہیں، صرف فقراء ومستحقین ہی کو دیا جاسکتا ہے۔

"(نَذَرَ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِعَشَرَةِ دَرَاهِمَ مِنْ الْخُبْزِ فَتَصَدَّقَ بِغَيْرِهِ جَازَ إنْ سَاوَى الْعَشَرَةَ) كَتَصَدُّقِهِ بِثَمَنِهِ". [الدر مع الرد : ٣/ ٧٤١]فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200954

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں