قربانی کے جانور میں سات آدمی شریک ہیں، جانور ذبح کر کے گوشت تقسیم کرنے سے پہلے سب کی رضا مندی سے وہ کلیجی یا کچھ گوشت اپنے ناشتہ کے لیے یا کھانے کے لیے استعمال کرنا چاہیں تو کیا یہ درست ہے؟
اگر جانور کے گوشت کی تقسیم سے پہلے شرکاء کچھ گوشت وغیرہ اپنے ناشتے یا کھانے کے لیے الگ کرنا چاہیں کہ اس کو پکا کر اکٹھے کھائیں گے تو ایسا کرنا جائز ہے، لیکن اگر شرکاء الگ الگ لے کر اپنے اپنے گھر بھجوانا چاہیں تو اس صورت میں تول کر برابری کی رعایت رکھنا ہی ضروری ہو گا، البتہ اگر گوشت کے ساتھ پائے وغیرہ کو بھی شریک کر لیں تو جس طرف پائے وغیرہ ہوں اس طرف اگر گوشت کچھ کم بھی ہو جائے تو درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201900
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن