بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بچیوں کو پاجامہ پہنانے کا حکم


سوال

کتنے سال کی بچی کو پاجامہ پہنایاجاسکتاہے؟

جواب

چھوٹے بچوں کو جو ابھی نابالغ ہوں اور فتنے کا اندیشہ نہ ہو یعنی ان کی جانب خواہش کی نگاہ نہ اٹھتی ہو انہیں پاجامہ پہنایاجاسکتاہے۔البتہ قریب البلوغ یابالغ بچوں کو تنگ پاجامہ یاکوئی بھی ایسا لباس جو چست اور تنگ ہو یا جس سے جسم کی ہیئت اور اور اعضاء کی ساخت نظر آتی ہو پہنانا درست نہیں ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202002

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں