بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچی کی ولدیت معلوم نہ ہو تو کیا لکھیں؟


سوال

رضاعی بچی کے برتھ سرٹیفکیٹ میں ولدیت کیا لکھیں گے؟  بچی کےحقیقی باپ کا علم نہیں ہے!

جواب

بچی کے والد کا علم نہیں ہے تو اس کی ولدیت میں عبداللہ ،عبدالرحمن یا عبدالخالق لکھ دیا جائے۔

اور جہاں سرکاری کاغذات میں مشکلات ہوں تو ذمہ داران کو شرعی مسئلے سے آگاہ کرکے دستاویز میں لاوارث بچوں کے لیے جدا خانے یا گوشوارے کے اضافے کی تجویز دی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201814

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں