مجھے اپنی بچی کا نام تجویز کرنا ہے، براہِ کرم اس نام کا مطلب بتایں ’’عربش‘‘!
’’عربش‘‘ ایک مہمل اور بے معنیٰ لفظ ہے، اس لیے اس نام کے بجائے آپ کو اپنی بچی کا نام رسول اللہ ﷺ کی ازواجِ مطہرات یا صحابیات مکرمات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سےکسی کے نام پر یا کوئی اچھے معنی والا عربی نام رکھنا چاہیے۔ ہماری ویب سائٹ پر بھی ناموں والے سیکشن میں بچیوں کے اچھے اچھے اسلامی نام موجود ہیں ان میں سے بھی کوئی نام رکھا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201167
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن