بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بوجہ مجبوری بینک میں ملازمت


سوال

"اپنا بینک" کے نام سے ایک بینک ہے ، میری بھابھی اس میں ملازمت کرتی ہے گھریلو مجبوری کی وجہ سے، لوگوں کا کہنا ہے کہ بینک والے سود پر  قرضہ دیتے ہیں، اور بینک والوں نے بھابھی کو آنے جانے کے لیے موٹر سائیکل بھی دی ہے، موٹر سائیکل کا استعمال اور اس کی کمائی کا حکم اور ان کے گھر سے کھانا کھانے اور دیگر امور کے متعلق مکمل وضاحت فرما دیں!

جواب

مروجہ بینکوں  سے حاصل ہونے والی آمدنی یا ملازمین کو دی جانے والی سہولیات ناجائز ہیں؛ اس لیے جس شخص کی کمائی کا دار و مدار صرف یہی آمدنی ہو دوسرا کوئی  ذریعہ معاش نہ ہو اس کے گھر کا کھانا یا دیگر اشیاء کا استعمال کرنا  شرعاً درست نہیں، اگر آپ کی بھابھی  اضطراری کیفیت میں ہے  یعنی فقروفاقہ کا شکارہواورکہیں سے قرض ملنے کی امید بھی نہ ہوتوبصورتِ مجبوری حلال روزگار میسر آنے تک، بقدرِ ضرورت اس میں سے استعمال کر سکتی ہیں، جیسےہی کوئی حلال روزگار میسرآئے بینک کی نوکری چھوڑنالازم ہوگا، خواہ ملنے والی حلال آمدنی بینک سے ملنے والے منافع سےکم ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200261

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں