بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بینک کے لیے سوفٹ وئیر بنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا


سوال

میں سوفٹ وئیر انجینئر ہوں ، اور جس سوفٹ وئیر  کمپنی میں کام کرتا ہوں وہاں کچھ مسائل کی وجہ سے وہ لوگ اپنے ملازمین کو دوسری جگہ لگوا رہےہیں ، اس سلسلہ میں مجھے بھی کہیں اور لگوا رہے ہیں ۔ مسئلہ یہ ہے کہ جہاں مجھے لگوا رہے ہیں، وہ کمپنی آج کل  ایک بنک کا پروجیکٹ کررہی ہے جس میں کام کرکے میرے مستقبل پر اچھا اثر پڑےگا  ، یہ کچھ مہینوں کا پراجیکٹ ہے اس کے بعد مجھے تھوڑا تجربہ ہوجائیگا اور مستقبل میں اس قابل ہوجاوںگا کہ انہیں منع کرسکوں کہ میں نے بینک کے پراجیکٹ نہیں کرنے، اور اگر میں وہاں کام نہیں کرتا تو مجھے فارغ کردیں گے  جس کی وجہ سے مجھے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

 

 

جواب

آپ ایسےحلال  ادارے میں ملازمت اور کام ڈھونڈیں جہاں اس طرح کی مشکلات کا سامنا نہ ہو ،  اگر اس مذکورہ کام کے علاوہ آپ  اس وقت کوئی اور تجربہ نہیں رکھتے تو ناجائز سمجھتے ہوئے صورتِ  مسئولہ کے مطابق کام سیکھنے کی حد تک مذکورہ ادارے سے عارضی طور پر وابستہ رہ سکتے ہیں، البتہ بینک  پروجیکٹ  کے نتیجے میں  جو معاوضہ حاصل ہو گا اسے ناجائز سمجھتے ہوئے لےلیں اوراگر آپ کے پاس کوئی اور حلال آمدن موجود ہو تووہی استعمال کریں، بینک پروجیکٹ کے معاوضہ والی رقم استعمال نہ کریں، اور اگر کوئی اور روزگار کا ذریعہ نہ ہو تواس رقم کو ناجائز سمجھتے ہوئےبقدرضرورت استعمال کرسکتے ہیں اورمکمل حلال روزگار سے وابستگی کے بعد اس رقم کے بقدر بلا نیت ثواب صدقہ کردیں ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143810200038

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں