بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بنجر زمینوں کے مالک کو صدقۃ الفطر دینا


سوال

جس شخص کے پاس صرف ایسی زمینیں ہوں جو فی الحال بنجر ہوں، کئی سالوں سے کسی قسم کی آبادی ان میں نہ ہو، اور وہ ضرورت کی ہیں، لیکن وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اسے آباد نہ کرسکے،اور اس کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور چیز نہیں جو نصابِ زکات کو پہنچے،تو کیا اس شخص کو صدقہ فطر دے سکتے ہیں ؟

جواب

جب یہ زمینیں ضرورت پوری کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں اور ان کے علاوہ  کوئی ایسی چیز بھی نہیں ہے جو ضرورت سے زائد ہو اور نصاب کے بقدر ہو تو تو ایسے شخص کو صدقۃ الفطر دیاجاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200799

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں