بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بلااجازت کسی کا نیٹ استعمال کرنا


سوال

موبائل ایپلی کیشن میں ایک ایسا سوفٹ ویئر ہے جسے ڈاؤن لوڈ کیاجائے تو قریبی وائی فائی  نیٹ کنکشن کو ہیک کرلیتاہے، کیااس طرح دوسروں کانیٹ استعمال کرسکتے ہیں ؟

جواب

کسی دوسرے شخص کا نیٹ کنکشن سوفٹ ویئر کے  ذریعہ ہیک کرکے یاکسی بھی طریقے سے پاس ورڈ حاصل کرکے اس کی اجازت کے بغیر استعمال کرناجائزنہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200401

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں