میری تنخواہ 10000 ہے اور میں 30000 قرض لے رہا ہوں، اس کے علاوہ میرا خرچ میرے والد اٹھاتے ہیں، کیا مجھے پھر بھی قرض لینا چاہیے؟
صورتِ مسئولہ میں جب آپ کی ضرورت آپ کے والد صاحب پوری کر دیتے ہیں تو ایسی صورت میں قرض لینے سے اجتناب کرنا چاہیے، البتہ اگر آپ کسی ضرورت کے لیے قرض لے رہے ہوں اور اُسے جلد ادا کرنے کی نیت بھی ہو تو قرض لے سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201491
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن