بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونے کا حکم


سوال

میں سعودی عرب جدہ میں ہوں، سوال یہ کرناتھا کہ اگر ہم عمرے کااحرام حدودِ حرم میں باندھیں تو کیاہم پر دم ہوگا؟

جواب

جدہ میں رہنے والے شخص کو حج یاعمرہ کی نیت سے مکہ جاناہو تو حدودِ حرم میں داخل ہونے سے پہلے احرام باندھنالازم ہے،بغیر احرام کے حدودِ حرم میں داخل ہوناجائز نہیں، اگر بغیر احرام کے حدودِ حرم میں داخل ہوگیا اور دوبارہ حدودِ حرم کی جانب واپس آکر احرام نہ باندھاتو دم لازم ہوگا۔ البتہ اگر یہ شخص حج و عمرہ کی نیت کے بغیر کسی اور کام کے لیے  مکہ مکرمہ میں داخل ہونا چاہتا ہے تو اس کے لیے احرام کے بغیر مکہ میں داخل ہونا جائز ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200608

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں