بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بز ٹریک (BIZZTREK) ایپلیکیشن کا حکم


سوال

’’بز ٹریک ایپلیکیشن‘‘  کے بارے میں کیا حکم ہے؟  اس میں فوریکس ٹریڈنگ کی جاتی ہے، حلال حرام کے اعتبار سے بھی  بتادیجیے ، یہ کمپنی BIZZTREK کے نام سے مشور ہے ۔

جواب

’’BIZZTREK‘‘  ایک آن لائن تجارتی پلیٹ فارم ہے جس میں آن لائن خرید وفروخت کے ساتھ کاروباری تشہیر بھی کی جاسکتی ہے، اس ایپ میں جس کام سے متعلق شرعی حکم درکار ہو اس کے طریقہ کار کی تفصیل بھیج کر جواب معلوم کیا جاسکتا ہے، البتہ مذکورہ ایپ میں جو ’’فاریکس ٹریڈنگ‘‘  کی جاتی ہے وہ شرعاً جائز نہیں ہے۔ 

فاریکس ٹریڈنگ کی تفصیل اور اس کی اقسام اور ان کے شرعی حکم کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتوی ملاحظہ فرمائیں :

فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201285

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں