بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بریلوی لڑکے سے نکاح


سوال

بریلوی لڑکے سے دیوبندی لڑکی کا نکاح جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر وہ لوگ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بلاتاویل حاضر و ناظر  اور عالم الغیب تسلیم کرتے ہوں تو ایسے عقیدے کے حامل فرد سے نکاح جائز نہ ہوگا، اور اگر وہ شرکیہ عقائد نہ رکھتے ہوں، محض بدعات مبتلا ہوں تو اس صورت میں نکاح جائز ہوگا، تاہم نہ کرنا بہتر ہوگا،  اس لیے کہ عقائد کے اختلاف کی وجہ سے ذہنی ہم آہنگی نہ ہوپائے گی جو مصالحِ نکاح کے خلاف ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200493

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں